بجٹ 2023-24؛ ڈبہ بند خوراک، برانڈڈ کپڑے، پنکھے مہنگے، امیروں پر 10 فیصد سپر ٹیکس
اسلام آباد: حکومت نے بجٹ میں 223ارب روپے کے نئے ٹیکس نافذ کردیے ہیں، 50کروڑ سالانہ کمانے والے امیروں پر10فیصد سپر ٹیکس لگا دیا گیا ہے جب کہ ٹیٹرا پیک دودھ، پیکٹ کی دہی، ڈبے میں بند مکھن اور پنیر مہنگے ہوں گے۔
چیئرمین ایف بی آر عاصم احمدکہنا نے ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی آفاق احمد،ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشن زبیر امجد ٹوانہ اور ممبر کسٹمز مکرم جاہ انصاری کے ہمراہ ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں فنانس بل پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بجٹ میں مقرر کردہ 9200 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے کیلیے 223 ارب روپے کے اضافی ٹیکس عائد کیے گئے ہیں جن میں سے 175 ارب روپے کے بلاواسطہ ٹیکس جبکہ 25 ارب روپے کے بالواسطہ ٹیکس لگائے گئے ہیں۔