LOADING

Type to search

انٹرٹینمنٹ

رنبیر کپور کی فلم ’انیمل‘ کا ایکشن اور تھرلر سے بھرپور ٹیزر جاری

 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار رنبیر کپور کی نئی فلم ’انیمل‘ کا ایکشن اور تھرلر سے بھرپور ٹیزر جاری کردیا گیا جسے مداح بہت پسند کررہے ہیں۔ 

50 سیکنڈ دورانیے پر مشتمل ٹیزر کو اتوار کے روز ریلیز کیا گیا جس میں اداکار کو کلہاڑی کے ساتھ متعدد افراد سے لڑائی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

 

ٹیزر میں رنبیر کپور کے چہرے پر زخموں کے نشانات اور لمبے بال دیکھے جاسکتے ہیں، انہوں نے سفید کرتا، دھوتی اور جوتے پہنے ہوئے ہیں۔

مختصر سے ٹیزر میں اداکار کے چہرے کا صرف ایک رخ دکھایا گیا ہے اور ایک لمحہ آتا ہے جب وہ سنجیدہ چہرے کے ساتھ کیمرے کی طرف دیکھتے ہیں۔

سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں رنبیر کے ساتھ انیل کپور، بوبی دیول اور راشمیکا مندانا بھی مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

’انیمل‘ کو رواں برس 11 اگست کو ریلیز کیا جائے گا اور اس کی سنی دیول کی فلم ’غدار 2‘ اور اکشے کمار کی ’او ایم جی 2‘ سے سخت مقابلہ ہوگا۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com