حریم شاہ نے مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں! سیکیورٹی چاہیے، صندل خٹک
ٹِک ٹاک اسٹار صندل خٹک کا کہنا ہے کہ حریم شاہ کی جانب سے انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں صندل خٹک کا کہنا تھا کہ حریم شاہ کی جانب سے مجھ پر عائد کیے الزامات کی پہلے ہی تردید کرچکی ہوں، میری جان کو خطرہ ہے۔ سیکیورٹی کیلئے گزشتہ روز کرک تھانے گئی تھی لیکن میری درخواست مسترد کردی گئی۔
انہوں نے درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر میرے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا، ایف آئی اے کو تحریری درخواست دی لیکن سنوائی نہیں ہوئی، حریم شاہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے ایف آئی اے کو حکم دیا جائے اور عدالت مجھے سیکیورٹی فراہم کرے۔]
سیشن جج اشفاق تاج نے صندل خٹک کی درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد ناقابلِ سماعت قرار دی تھی۔
عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ مستقبل میں ایف آئی اے کو قابلِ ادراک جرم کی شکایت موصول ہو تو قانونی کارروائی کرے، درخواست گزار سیکیورٹی کیلئے پولیس کو درخواست دیں۔