نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا وزیراعلیٰ شکایت سیل اور سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کا اچانک دورہ
محسن نقوی نے شکایت سیل اور سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا
محسن نقوی نے وزیراعلیٰ شکایت سیل اور سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا
بعض افسر اورعملہ دفتر میں موجود نہیں تھا، ایئر کنڈیشنڈ چل رہے تھے
محسن نقوی عملے کی غیر حاضری پر سخت برہم
شکایات سیل کے سربراہ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم
افسر اور عملے کی غیر موجودگی دفتر میں ایئرکنڈیشنڈ چلانا قومی وسائل کاضیاع ہے۔محسن نقوی
محسن نقوی نے وزیراعلیٰ شکایت سیل میں سائلین سے فون پر گفتگو کی، مسائل سنے
محسن نقوی نے سائلین کو مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی
شکایت سیل میں شہریوں کے مسائل ایک ٹائم فریم کے اندر حل کئے جائیں۔محسن نقوی
شکایت سیل میں آنے والی ہر شکایت پر ہونے والی پیش رفت سے سائل کو آگاہ رکھا جائے۔ محسن نقوی
صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری کوآرڈینیشن وزیراعلیٰ بھی اس موقع پر موجود تھے