نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، ”اب گاؤں چمکیں گے“ پروگرام پر عملدرآمد کیلئے تجاویز کاجائزہ
یونین کونسلز میں وارڈ زکی سطح پر صفائی کا نظام قائم کیاجائے گا، چوکیدارنظام بھی متعارف کرایا جائے گا
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی شہروں کی طرز پر گاؤں میں صفائی کا پائیدار سسٹم وضع کرنے کی ہدایت
لاہور12جون: -نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں اجلاس منعقد ہوا،جس میں ”اب گاؤں چمکیں گے“ پروگرام پر عملدرآمد کے لئے تجاویز کاجائزہ لیاگیا۔اس پروگرام کے تحت پنجاب میں یونین کونسلز میں وارڈ زکی سطح پر صفائی کا نظام قائم کیاجائے گا۔ ہر گاؤں میں سینٹری ورکرز صفائی ستھرائی کا کام کریں گے۔کوڑا کرکٹ کو رکشے اورٹریکٹر ٹرالی کے ذریعے آبادی سے باہر منتقل کیا جائے گا۔ہر یونین کونسل میں چوکیدارنظام بھی متعارف کرایا جائے گا۔ یونین کونسل کے ہر وارڈ میں ایک چوکیدار تعینات ہوگا۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شہروں کی طرز پر گاؤں میں صفائی کا پائیدار سسٹم وضع کرنے کی ہدایت کی اور گاؤں میں صاف پانی کی فراہمی اور دیگر سہولیات یقینی بنانے کے لئے اقدامات پر زور دیا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ او ر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔