وفاقی ترقیاتی ادارے (کپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی) کی انتظامیہ صفائی ستھرائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے لئے اسلام آباد کے نظر انداز کئے جانے والے دیہی علاقوں میں بھی صفائی ستھرائی اور کوڑا کر کٹ اکٹھا کر کے اس کو تلف کرنے کی سہولت کی فراہمی شروع
اسلام آباد: (پ ر: مورخہ 12 جون، 2023): وفاقی ترقیاتی ادارے (کپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی) کی انتظامیہ صفائی ستھرائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے لئے اسلام آباد کے نظر انداز کئے جانے والے دیہی علاقوں میں بھی صفائی ستھرائی اور کوڑا کر کٹ اکٹھا کر کے اس کو تلف کرنے کی سہولت کی فراہمی شروع کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں پہلی بار کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے نظر انداز کئے گئے دیہی علاقوں میں صفائی کی خدمات کی آؤٹ سورسنگ کا عمل مکمل کیا ہے. ان اقدامات سے اسلام آباد کے نظر انداز کئے گئے علاقوں میں صفائی ستھرائی کے معیار میں بہتری آئے گی۔
جن علاقوں میں صفائی کی خدمات متعارف کروائی جارہی ہیں ان میں شہر اور اس کے مضافات میں گنجان آبادی والے علاقوں سمیت دیہی علاقے وغیرہ شامل ہیں۔ صفائی کے معیار اور مؤثر نظام کو یقینی بنانے کے لئے نظر انداز کئے گئے علاقوں کو دو پیکجز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ نے صفائی کے مؤثر انتظام کے لئے تقریباً دو (02) لاکھ آبادی والے 36 علاقوں کو پیکج ون میں شامل کیا ہے۔ پیکیج ون میں مسلم کالونی (بری امام)، نور پور شاہاں، ملپور، شاہدرہ، ماندلہ، کوٹ ہتھیال (مکمل)، رکھ بنی گالہ، لکھوال، پھل گراں، گھوڑا باز، تمیر، لہتڑاڑ روڈ سمیت دیگر علاقے شامل ہوں گے۔
اسی طرح پیکج ٹو میں بادیہ رستم خان، بادیہ قادر بخش، میرا سنبل جعفر، نتھیان/H-13/H-14، جھنگی سیداں/H-15، میرا سنبل اکو، گلشن خداداد، بھڈانہ کلاں، نون، پنڈ پیراں، سرائے خربوزہ، ترنول، سنگجانی، سرائے مادھو، شاہ اللہ دتہ، پنڈ سنگڑیال، میرا بیری، بھیکر فتح بخش، F-12، دھریک موہری، جی ٹی روڈ اور تمام ملحقہ سڑکیں وغیرہ شامل ہیں. پیکج ٹو میں علاقوں میں رہائش پذیر کل آبادی 2.60 لاکھ ہے۔
پانچ (05) پری کوالیفائیڈ فرموں میں سے تین (03) فرموں نے پیکج ون میں مالی بولیاں جمع کروائیں، جبکہ چار (04) فرموں نے پیکج ٹو
میں حصہ لیا۔
پیکج ون کے لئے میسرز امجد علی نے 5979 روپے فی ٹن کی بولی جمع کرائیں جبکہ
JV (M/s. NJS, M.s NCS, M/s. M/s. مقصود اینڈ سنز)
نے 7,150 روپے فی ٹن کی بولی جمع کرائی اور JV (Daiwoo, GHS, Waste Busters): نے روپے 7,839 روپے فی ٹن کی بولی جمع کروائی۔
پیکج ٹو کے لئے میسرز امجد علی نے 3636 روپے فی ٹن جبکہ، JV (M/s. NJS, M.s NCS, M/s. M/s. مقصود اینڈ سنز) نے 4190 روپے فی ٹن، M/s بابر اینڈ کمپنی نے 4,975 روپے فی ٹن اور JV (Daiwoo, GHS, Waste Busters) نے 7,096 روپے فی ٹن کی بولیاں جمع کروائیں.
واضح رہے مکمل جانچ پڑتال کے بعد سب سے کم بولی دہندگان کمپنی جو میسرز امجد علی ہے کو کنٹریکٹ ایوارڈ کردیا جائے گا.