اسلام آباد vوفاقی (اردو ٹائمز) وزیر برائے قانون و انصاف و انسانی حقوق، اعظم نذیر تارڑ نے میر عطااللہ لانگو کو بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی۔
وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف و انسانی حقوق، اعظم نذیر تارڑ نے میر عطااللہ لانگو کو بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی۔
وفاقی وزیر نے دیگر تمام کامیاب امیدواروں کو بھی ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔
وفاقی وزیر نے آزاد وکلا گروپ (اسما جہانگیر گروپ) کے سربراہ احسن بھون کی انتھک محنت اور قیادت کو سراہا، جس کی بدولت یہ کامیابی ممکن ہوئی۔ یہ کامیابی وکلا برادری کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم قدم ہے اور بلوچستان کے وکلا کی قیادت پر ان کے اعتماد کا مظہر ہے۔
وفاقی وزیر نے بار ایسوسی ایشن کی آئین کی پاسداری، قانون کی حکمرانی کو فروغ دینے اور بلوچستان کے وکلا کے مفادات کی خدمت کے عزم کو سراہا۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ نو منتخب ٹیم قانونی پیشے کو مضبوط کرنے کے لیے انتھک محنت کرے گی اور ملک میں انصاف اور جمہوریت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔