کندھ کوٹ میں خوفناک حادثہ، ٹرک الٹ گئی، کئی افراد ٹرک کے نیچے دب گئے
کندھ کوٹ میں خوفناک حادثہ، ٹرک الٹ گئی، کئی افراد ٹرک کے نیچے دب گئے، خاتوں بچوں سمیت 6 افراد جانبحق 6 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیاہے ، امداد سرگرمیاں مکمل کئے گئے ۔ کندھ کوٹ ساقی موڑ کے مقام پر بھوسے کی ٹرک الٹ گئی، ٹرک الٹںے سے چنگچی رکشہ ٹرک کے نیچے دب گیا، شہریوں اور انتظامیہ کی مشترکہ مدد سے موقع پر خاتوں بچوں سمیت 6 افراد کے لاشوں کو نکال لیا گیا، واقعے میں 6 افراد زخمی ہوئےہیں جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ جاں بحق اور زخمی افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،
جاں بحق افراد میں بشیراں، رشیداں، 50 سالہ عبداللہ، محمد یوسف، کمسن عبداللہ اور دیگر شامل ہیں، زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے، واقعہ کے بعد سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، ڈپٹی کمشنر منور مٹھیانی اور دیگر عملداران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، واقع کی اطلاع پر سینکڑوں افراد جائے وقوعہ پر جمع ہو گئے، اور پھنسے ہوئے افراد کو نکالتے رہے، بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ ٹرک اوور لوڈ اور روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے باعث پیش آیا ۔
جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو آبائی گاؤں یارمحمدخان نندوانی میں منتقل کیا گیا ہے 6 افراد کی لاشیں گھر پہنچنے پر ورثہ میں قیامت برپا ہوگی اور علاقے میں ماحول سوگوار ہو گیا ہے ۔ مقتولوں کو آباد قبرستان سخی صوبدار میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے تاہم واقعے کا ابھی تک مقدمہ درج نہ ہوسکا ہے ۔