ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد ندیم ظفر کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف گھیرا تنگ پولیس ٹیم نے رابری کی وارداتوں میں ملوث نوما گینگ کا سرغنہ 03 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا
راولپنڈی( )ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد ندیم ظفر کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف گھیرا تنگ پولیس ٹیم نے رابری کی وارداتوں میں ملوث نوما گینگ کا سرغنہ 03 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ۔ مسروقہ رقم 04 لاکھ روپے، چھینے گئے 03 موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق نصیرا ٓباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے رابری کی وارداتوں میں ملوث نوما گینگ کے سرغنہ کو03 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ نعمان عرف نوما، امجد، ارمان اور انعام شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ رقم 04 لاکھ روپے، چھینے گئے 03 موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدہوا، ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا جارہا ہے، ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان نے نصیر آبادپولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے، منظم اور متحرک گینگز کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جارہی ہے۔