ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی گزشتہ رات تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ہزارہ کالونی میں ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے اہلکاروں کی عیادت کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے
راولپنڈی( )ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی گزشتہ رات تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ہزارہ کالونی میں ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے اہلکاروں کی عیادت کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے، زخمی اہلکاروں کی خیریت دریافت کی اورر علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دیں، شہریوں کی حفاظت اور قانون کی بالا دستی اولین فریضہ ہے جس کے لیے راولپنڈی ریجن پولیس کسی قربانی سے دریغ نہیں کر ے گی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ہزار ہ کالونی میں گشت پر مامور پولیس پارٹی پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے سب انسپکٹر اویس،کانسٹیبل محمد وقاص اور عاطف زخمی ہو گئے، جن کی آر پی او راولپنڈی ریجن سید خرم علی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں عیادت کی اور موقع پر موجود عملہ کو زخمیوں کے بہترین علاج معالجہ کی ہدایات جاری کیں، آر پی او راولپنڈی نے زخمیوں کو بہادری سے فرائض سرانجام دینے پر نقد انعام بھی دئیے،اس موقع پر آر پی او راولپنڈی نے کہا کہ شرپسندوں کے مذموم مقاصد سے فورس کا حوصلہ کبھی پست نہیں ہو سکتا،محکمہ میں فرض کی خاطر جان کی پراوہ نہ کرتے ہوئے فرائض سرانجام دینے والے ہمار ا فخر ہیں، شہریوں کی حفاظت اور قانون کی بالا دستی اولین فریضہ ہے جس کے لیے راولپنڈی ریجن پولیس کسی قربانی سے دریغ نہیں کر ے گی۔