LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

پنجاب میں احتجاج:حکومت کا تحریک لبیک سے مذاکرات کا فیصلہ

حکومت نے تحریک لبیک سے مذاکرات کا فیصلہ کرلیا۔تحریک لبیک کے پنجاب میں احتجاج کے معاملے پر حکومت نے ٹی ایل پی سے مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے وزیر داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی ٹی ایل پی سے مذاکرات کرے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں تحریک لبیک کو کالعدم قرار دیا گیا تھا اور 15 اپریل 2021 کو اس حوالے سے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت ٹی ایل پی کو کالعدم قراردیا گیا۔پی ٹی آئی حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی عائد کرنے کا بھی فیصلہ کیا تھا جس کی وجہ ملک میں اس وقت ہونے والے احتجاج اور دھرنے تھے جس میں ٹی ایل پی کارکنان اور پولیس کے درمیان کئی مقامات پر تصادم بھی دیکھنے میں آیا تھا۔ تحریک لبیک کی جانب سے سیکرٹری داخلہ کو درخواست دی گئی تھی جس میں مقف اختیار کیا گیا تھا تحریک لبیک دہشتگرد تنظیم نہیں بلکہ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com