اتحادی حکومت نے روس سے خام تیل پاکستان لانے کا وعدہ سچ کر دکھایا، مریم اورنگزیب
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الحمداللہ،اتحادی حکومت نے روس سے خام تیل پاکستان لانے کا وعدہ سچ کر دکھایا۔
اپنے ایک بیان میں وزیراطلاعات نے کہا اسے کہتے ہیں ملک اور قوم کے مسائل حل کرنے کی اہلیت اور نیت، اسے کہتے ہیں وعدوں کی تکمیل، اسے کہتے ہیں عوام کی سچی خدمت۔
مریم اورنگزیب نے کہا وزیراعظم ہمیشہ کی طرح عوام سے کئے وعدوں کی تکمیل کر رہے ہیں،ایک سال کی مخلصانہ اور دیانتدارانہ محنت رنگ لا رہی ہے۔
دوسری جانب ترجمان کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق روس کا پہلا تیل بردار جہاز کراچی کی بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے۔ 45 ہزار ایک سو بیالس میٹرک ٹن خام تیل لیکر کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا ہے، روسی آئل ٹینکر پیور پوائنٹ کو OP2 پر برتھ کیا گیا ہے۔