نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی سمن آباد انڈر پاس پراجیکٹ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو
سمن آباد انڈر پاس پراجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کرانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔محسن نقوی
سمن آباد انڈر پاس منصوبے نے 20 ستمبر کو مکمل ہونا تھا لیکن ہم نے اس پراجیکٹ پر دن رات کام کیا اور اب یہ آئندہ دنوں میں مکمل ہو جائے گا۔محسن نقوی
اس منصوبے کی وجہ سے شہریوں کو تکلیف کا سامنا ہے۔محسن نقوی
پوری ٹیم دن رات کام کر رہی ہے۔ انڈر پاس کو جلد کھول دیا جائے گا ۔محسن نقوی
نیا منصوبہ شروع نہیں کر رہے بلکہ پرانے منصوبوں کو مکمل کیا جا رہا ہے۔محسن نقوی
لاہور میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر توجہ دے رہے ہیں۔محسن نقوی
جرائم کی شرح میں اضافہ ہوا ہے ۔ پولیس کو خصوصی ہدایت دی ہے کہ جرائم کنٹرول کریں۔محسن نقوی
9مئی کے واقعات میں ایک بھی پولیس والا ملوث نہیں۔محسن نقوی
9 مئی کے واقعات میں تقریبا 3400 شرپسند ملوث تھے۔ 1200 سے زائد ڈھونڈ لئے ہیں۔ محسن نقوی
9مئی کو پی ٹی آئی کے بعض کارکنوں کے جاں بحق ہونے کے بارے پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے ۔محسن نقوی
عوام کے جان ومال کے تحفظ سے غفلت نہیں برت سکتے۔ محسن نقوی
پولیس کو جرائم کے خاتمے کا ٹاسک دے دیا ہے ۔محسن نقوی
پولیس کا سارا فوکس اب لاء اینڈ آرڈر اورکرائم فائٹنگ پر ہے ۔محسن نقوی
جب الیکشن کمیشن شیڈول دے گا۔ الیکشن کرا دیں گے۔محسن نقوی