راولپنڈی (اردو ٹائمز) (مظہر شاہ)ایس ایچ او تھانہ ریس کورس زوہیب شاہ کی ہمراہ پولیس ٹیم اہم کاروائی
راولپنڈی(مظہر شاہ)ایس ایچ او تھانہ ریس کورس زوہیب شاہ کی ہمراہ پولیس ٹیم اہم کاروائی، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث2 رکنی گینگ گرفتار،مسروقہ رقم 01 لاکھ 58 ہزار روپے، موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث2 رکنی گینگ کو گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں آصف اور فیصل شامل ہیں، ملزمان سے مسروقہ رقم 01 لاکھ 58 ہزار روپے، موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمدہوا،ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا گیا،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ایس ایچ او ریس کورس اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جار ی ہے۔