LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں کرائم نیوز

راولپنڈی (اردو ٹائمز) ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا رانا کاشف کی زیرنگرانی پولیس ٹیم کی کاروائی، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 05 رکنی ارباز گینگ گرفتار

راولپنڈی ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا رانا کاشف کی زیرنگرانی پولیس ٹیم کی کاروائی، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 05 رکنی ارباز گینگ گرفتار،ملزمان سے چھینے گئے07 موٹر سائیکل، 02 موبائل فون، رقم 38 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد،ملزمان بائکیا بک کرواتے اورگن پوائنٹ پر شہریوں سے موٹرسائیکل و نقدی چھین لیتے تھے۔تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 05 رکنی ارباز گینگ کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں ارباز، اسامہ، سالار، عمر اور فہد شامل ہیں،ملزمان سے چھینے گئے07 موٹر سائیکل، 02 موبائل فون، رقم 38 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد،ملزمان بائکیا بک کرواتے اورگن پوائنٹ پر شہریوں سے موٹرسائیکل و نقدی چھین لیتے تھے،ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا گیا،ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ایس ایچ او ٹیکسلا اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com