LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

پہلے ایک قانون کو معطل کیا دوسرا نہیں کر سکتے، چیف جسٹس

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ ہم نے پہلے ایک قانون کو معطل کیا، دوسرا معطل نہیں کر سکتے۔
ججمنٹ اینڈ آرڈر ریویو ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بینچ میں شامل ہیں۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے درخواست گزار سے سوال کیا کہ آپ بتائیں کس اصول کے تحت ریویو اینڈ ججمنٹ آرڈر کو معطل کریں۔
وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر اور ریویو اینڈ ججمنٹ آرڈر کی شقوں میں مماثلت ہے۔
جسٹس منیب اختر نے کہا قوانین میں مطابقت ہونا خلاف ورزی قرار نہیں دیا جا سکتا۔
6 جون سے لاپتہ وکیل ریاض حنیف راہی سپریم کورٹ پہنچ گئے
دوران سماعت 6 جون سے لاپتہ وکیل ریاض حنیف راہی سپریم کورٹ پہنچ گئے۔
وکیل ریاض حنیف راہی نے کہا کہ میں بھی درخواست گزار ہوں، عدالت سے کچھ کہنا چاہتا ہوں، مجھے 2 سے 3 منٹ چاہئیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو سن لیں گے۔
وکیل ریاض حنیف راہی نے استدعا کی کہ سن ضرور لیجئے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *