اسلام آباد پولیس نے علی افضل ساہی کی گرفتاری کی تردید کردی
اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے سابق صوبائی وزیرعلی افضل ساہی کی گرفتاری کی تردید کردی ۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق علی افضل ساہی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔علی افضل ساہی عدالت سے ضمانت پر ہیں۔
اس سے قبل خبر آئی تھی کہ علی افضل ساہی کو جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سے گرفتار کیا گیا،وہ تھانہ گولڑہ میں درج مقدمے میں پیشی کیلئے آئے تھے