LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی کی ہدایت پراٹک،جہلم اور چکوال میں نئے پروموٹ ہونے والے تفتیشی افسران کے لیے بذریعہ ویڈیولنک تربیتی ورکشاپ

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی کی ہدایت پراٹک،جہلم اور چکوال میں نئے پروموٹ ہونے والے تفتیشی افسران کے لیے بذریعہ ویڈیولنک تربیتی ورکشاپ،ورکشاپ میں ایس ایس پی لیگل عبدالفاروق،ڈی ایس پی لیگل عاطف ریاض اورسب انسپکٹر محمد عمران انسٹرکٹرپولیس کالج سہالہ نے تفتیشی افسران کو لیکچر دیا،ورکشا پ میں نئے پروموٹ ہونے والے تفتیشی افسران کوشہریوں سے برتاؤ،جائے وقوعہ پر بطور فرسٹ رسپانڈر کے فرائض،سروس ڈیلیوری،کرائم سین کو محفوظ کرنے کا طریقہ اورمقدمہ کی تفتیش کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی، ورکشاپ کا مقصد تفتیش میں آنے والے نقائص کو دور کرنااور تفتیشی افسران کی استعداد کار بڑھانا ہے، عبدالفاروق ایس ایس پی لیگل۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی کی ہدایت پر آر پی او آفس سے بذریعہ ویڈیولنک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع اٹک،جہلم اور چکوال کے نئے پروموٹ ہونے والے تفتیشی افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی،ورکشاپ میں ایس ایس پی لیگل عبدالفاروق،ڈی ایس پی لیگل عاطف ریاض اور سب انسپکٹر محمد عمران انسٹرکٹرپولیس کالج سہالہ نے تفتیشی افسران کو لیکچر دیا، ایس ایس پی لیگل عبدالفاروق نے لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ سروس ڈیلیوری کے لحاظ سے تھانہ ایک بنیادی یونٹ ہے اس لیے تفتیشی افسران تھانوں میں آنے والے شہریوں کے ساتھ اپنا رویہ بہتر رکھیں،اس کے علاوہ جائے وقوعہ پر بطور فرسٹ رسپانڈر کے فرائض،سروس ڈیلیوری،کرائم سین کو محفوظ کرنے کا طریقہ اورمقدمہ کی تفتیش کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی،اس موقع پر ایس ایس پی لیگل عبدالفاروق کامزید کہناتھاکہ تربیتی ورکشاپس کے ذریعے تفتیشی افسران کی استعدادکار بڑھا کر کار کردگی کو مزید بہتر بنایا جاسکتاہے، تربیتی ورکشاپس کا مقصد تفتیشی افسران کو موقعہ سے شواہد اکھٹے کرنے اورموثر تفتیش پر تربیت فراہم کرنا ہے،تفتیش کے معیار کو مزید بہتر بنانے سے ملزمان کی سزا یابی اورانصاف کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com