نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ملتان آمد
محسن نقوی کا کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ، مختلف شعبوں کا معائنہ کیا
محسن نقوی نے کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کو کپاس کی مختلف ورائٹیز اور کاشت کے بارے میں بریفنگ دی گئی
محسن نقوی کا کپاس کو سنڈیوں کے حملے سے بچانے کیلئے پیشگی حفاظتی اقدامات کرنے کا حکم
محکمہ زراعت کو ضروری مشینری کیلئے ایک ارب روپے کے اجراء کی منظوری
رواں برس کپاس کے زیر کاشت رقبے میں اضافہ ہوا ہے اور اچھی پیداوار کی توقع ہے۔محسن نقوی
کاشتکاروں کیلئے یوریا کھاد اور زرعی آلات کا بروقت انتظام کیا جائے گا۔محسن نقوی
صوبائی وزراء عامر میر، اظفر علی ناصر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب، کمشنر ملتان ڈویژن، سیکرٹری زراعت ساؤتھ پنجاب، محکمہ زراعت کے حکام اور اعلیٰ افسران کی اجلاس میں شرکت