نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو فون
سمندری طوفان ”بائپر جوائے“ سے نمٹنے کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی
ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے سمیت پنجاب کے متعلقہ ادارے ہمہ وقت سندھ کے بہن بھائیوں کی مدد کیلئے حاضر ہیں۔محسن نقوی
ساحلی علاقوں سے آبادی کے انخلا ء کے حوالے سے بھی سندھ حکومت کی مدد کیلئے تیار ہیں۔محسن نقوی
بڑے بھائی کی حیثیت سے سندھ کے بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد کی ذمہ داری قومی فرض سمجھ کر نبھائیں گے۔محسن نقوی
پنجاب کے امدادی سرگرمیوں سے متعلقہ اداروں کو سندھ حکومت کی مدد کیلئے الرٹ کر دیا ہے۔محسن نقوی
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تعاون کی یقین دہانی پر وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا
صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں، ضرورت پڑنے پر آگاہ کریں گے۔سید مراد علی شاہ