LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

آئی بی اے ایلومنائی ری یونین کے زیر اہتمام تقریب

اسلام آباد( ) آئی بی اے( انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن)ایلومنائی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد ۔تقریب میں مختلف شعبو ں کے رہنما ؤ ں نے شرکت کی ۔تقریب میں آئی بی اے کے سابق طالب علم ٹرپل اے ایسوسی ایٹس کے منیجنگ ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل (ر) شہزاد علی کیانی نے بھی شرکت کی ، تقریب کے بعدمنیجنگ ڈائریکٹرٹرپل اے ایسوسی ایٹس لیفٹیننٹ کرنل (ر) شہزاد علی کیانی کا کہناتھا کہ آئی بی اے ایلومنائی ری یونین نیٹ ورکنگ، تعاون اور نظام کی تجدید کیلئے غیر معمولی موقع فراہم کرتا ہے۔ ۔ٹرپل اے ایسوسی ایٹس نے ایک پروگرام بھی شروع کیا ہے جو آئی بی اے میں مستحق طلبا ء کی مالی مدد کیلئے وقف ہے۔ٹرپل اے ایسوسی ایٹس آئی بی اے کیساتھ مزید تعاون بھی کرے گا۔تقر یب میں ضرورت مند طلبا کیلئے سکالرشپ کی فنڈنگ بھی کی گئی ۔ آئی بی اے ایلومنائی ری یونین پرانی یادیں تازہ کر نے کےساتھ سابق طلباء کے نیٹ ورک کو مضبوط کرتا ہے۔ ہمیں مستحق طلباء کو سکالرشپ فراہم کرنے پر فخر ہے۔ تقریب نے سابق طلبا کو اپنے خیالات کا اظہار کر نے کا بے مثال موقع فراہم کیا جو کمیونٹی کی بہتری کیلئے کا م کو مزید آگے بڑھائے گا ۔ تقریب میں سی ای او سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ پاکستان علی رضا ،میرا مان کی بانی اور سی ای او شہناز کپاڈیہ، ایچ بی ایل مائیکرو فنانس بینک کے سی ای او/صدر عامر خان اور یونی فونک کے سینئر کنٹری ڈائریکٹر خرم راحت نے بھی شرکت کی ۔ آئی بی اے ایلومنائی ایسوسی ایشن مضبوط نیٹ ورکس بنانے، نو جوانو ں کو سپو رٹ کر نے کیلئے اس طرح کے ایونٹس کی میزبانی جاری رکھے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com