ہری پور (اردو ٹائمز) سٹون کرشنگ ویلی چھوئی میں مائنز ریسکیو سیفٹی اینڈ ٹریننگ سنٹر (انسپکٹریٹ آف مائنز خیبرپختونخوا) کے زیر اہتمام ٹریننگ کورس کاانعقاد کیا گیا
ہری پور سٹون کرشنگ ویلی چھوئی میں مائنز ریسکیو سیفٹی اینڈ ٹریننگ سنٹر (انسپکٹریٹ آف مائنز خیبرپختونخوا) کے زیر اہتمام ٹریننگ کورس کاانعقاد کیا گیا جس میں مزدوروں کو کام کے دوران حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد سے متعلق آگاہی دی گئی اس موقع پر ریسکیو سپرٹنڈنٹ انسپکٹریٹ آف مائنز خیبرپختونخوا عمیر خان ،انسپکٹر مائنز ہری پور حارث بخاری ،اسسٹنٹ کمشنر مائنز ایبٹ آباد سلیمان جلیل ،یاسر عرفات منیجر مائننگ انسٹرکٹر انجنئیر اکرام ،حسیںب احمد ٹریننگ کوآرڈینیٹر کے علاؤہ ایم ڈی سید نقاش حیدر ،ممتاز خان ،منیجر چھوئی زون عمر فاروق ودیگر نے شرکت کی ٹریننگ سیشن میں مزدوروں کی فلاح وبہبود ،بچوں کے لیئے سکالر شپ ،جہیز فنڈ کے لیئے صوبائی حکومت کی جانب سے اقدامات بارے بریفنگ دی مائنز پر کام کے دوران حفاظتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی تاکید کی گئی تاکہ حادثات سے بچا سکے،