راولپنڈی (اردو ٹائمز) ایس ایچ او تھانہ مورگاہ خالد یار کی ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی، موٹر سائیکل چوری اور سٹریٹ کرائم میں ملوث 02 رکنی گینگ گرفتار
راولپنڈی ایس ایچ او تھانہ مورگاہ خالد یار کی ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی، موٹر سائیکل چوری اور سٹریٹ کرائم میں ملوث 02 رکنی گینگ گرفتار،مسروقہ موٹر سائیکل،چھینی گئی رقم 9500 روپے اور 13 موبائل فون برآمد۔تفصیلات کے مطابق مورگاہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری اور سٹریٹ کرائم میں ملوث 02 رکنی گینگ کوگرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں کاشف اور سلمان شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ موٹر سائیکل،چھینی گئی رقم 9500 روپے اور 13 موبائل فون برآمدہوئے، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ایس ایچ او مورگاہ اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔