لکی مروت (اردو ٹائمز) سب ڈویژن بیٹنی کے علاقے تاجبی خیل میں عسکری حکام نے گورنمنٹ پرائمری اسکول کوٹکا اکرم خان کا دورہ کیا۔
سب ڈویژن بیٹنی کے علاقے تاجبی خیل میں عسکری حکام نے گورنمنٹ پرائمری اسکول کوٹکا اکرم خان کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے طلباء اور اساتذہ سے ملاقات کی اور تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ حکام نے قوم کے روشن مستقبل کے لیے تعلیم کے کردار کو اجاگر کیا۔ طلباء نے خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے پاک فوج کی خدمات کو سراہا اور اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں پاک فوج کا حصہ بن کر ملک و قوم کی خدمت کریں گے۔