LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

لورا (اردو ٹائمز) ایبٹ آباد کی تحصیل لورہ کے مضافاتی علاقے کوٹلی میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز وردات

لورا ایبٹ آباد کی تحصیل لورہ کے مضافاتی علاقے کوٹلی میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز وردات ،درختوں کی کٹائی کے تنازعے نے ھدو سگے بھائیوں کی جان لے لی ،زمین سے درخت کاٹنے کے تنازع پر آمین ولد عبدالرحمن نے فائرنگ کر کے دو سگے بھائیوں محمد اخلاق اور ذولفراز کی جان لے لی،تھانہ لورہ پولیس نے ملزمان کو موقع گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق تحصیل لورہ کی یونین کونسل گورینی وی سی کوٹلی میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوا تصادم کے نتیجے میں دو سگے بھائی محمد اخلاق اور ذولفراز فائرنگ کی ذد میں آکر جاں بحق ہوگئے پولیس ذرائع کے مطابق آمین ولد عبدالرحمن ساکن چپگراں کی کوٹلی میں زمین تھی جس پر لگے درختوں کی کٹائی پر جھگڑا ہوا، ذرائع کے مطابق محمد آمین تیس بور پستول سے فائرنگ کر کے دونوں سگے بھائیوں کو قتل کر دیا، ہسپتال ذرائع کے مطابق اخلاق کو چھاتی اور پیٹ میں دو گولیاں جبکہ ذولفراز کو سینے پر ایک گولی لگی جس سے موقع پر ہی دونوں بھائی جاں بحق ہوگئے تھانہ لورہ پولیس نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ٹائپ ہسپتال لورہ منتقل کیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں تھانہ لورہ کے ایڈیشنل ایس ایچ او میر افگن کڑال کی سربراہی پولیس ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے تھانہ منتقل کر دیا،بروقت کاروائی کے دوران ملزمان کو گرفتار کرنے پر اہلیان علاقہ نے ایڈیشنل ایس ایچ او میر افگن کڑال اور انکی ٹیم کو سراہا،

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com