LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

راولپنڈی (اردو ٹائمز) ایس ایچ او تھانہ پیرودھائی ملک کاشف کی ہمراہ پولیس ٹیم کارروائی

راولپنڈی (مظہر شاہ)ایس ایچ او تھانہ پیرودھائی ملک کاشف کی ہمراہ پولیس ٹیم کارروائی، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث2 رکنی گینگ گرفتار،2 مسروقہ موٹر سائیکل،چھینی گئی رقم 26 ہزار روپے برآمد،ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا۔تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث2 رکنی گینگ کوگرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں یوسف اور نوشیروان شامل ہیں،ملزمان سے 2 مسروقہ موٹر سائیکل،چھینی گئی رقم 26 ہزار روپے برآمدہوئے،ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا،متعدد وارداتوں کے انکشاف پر برائے شناخت پریڈ جیل بھجوایا جا رہا جسکے بعد مزید انکشافات متوقع ہیں،ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com