LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسلام آباد (اردو ٹائمز) مسلم لیگ ن کے رہنما صدیق الفاروق انتقال کر گئے

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما صدیق الفاروق انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق صدیق الفاروق گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے، مرحوم کے نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

صدیق الفاروق سابق وزیراعظم نواز شریف کے پریس سیکرٹری، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن و متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین رہ چکے ہیں، صدیق الفاروق طویل عرصے تک شعبہ صحافت سے وابستہ رہے، وہ سینئر صحافی اظہر ملک کے بڑے بھائی تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لیگی رہنما صدیق الفاروق کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور صدیق الفاروق مرحوم کی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

مریم نواز نے سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت اور مرحوم کے بلندی درجات کیلئے دعا بھی کی.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com