LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

رحیم یارخان (اردو ٹائمز) پنجاب پولیس کا کچہ کے ڈاکووں کے خلاف آپریشن ،ہندو شہری سمیت دومغوی بازیاب

رحیم یار خان : پنجاب پولیس نے رحیم یارخان میں کچہ کے ڈاکووں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ہندو شہری سمیت دومغوی بازیاب کرا لئے،دو اغوا کاروں کوبھی گرفتارکرلیا گیا۔

پولیس نےرحیم یار خان کچہ کے علاقے میں بیکری مالک عثمان مقبول اورہندؤ شہری بادشاہ جی کوبحفاظت بازیاب کرایا۔ڈاکوؤں نے مغوی شہریوں کوہاتھ پاؤں باندھ کررکھا ہوا تھا،ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اغوا کار مغوی افراد کو ایک سے دوسری جگہ منتقل کررہے تھے،پولیس نے کشمورسندھ کے سرحدی علاقے میں ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پرانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

پولیس آپریشن کے نتیجےمیں اغواکار مغوی افراد کو چھوڑکرکچہ کی طرف فرار ہو گئے۔رحیم یارخان پولیس کا دیگرملزمان کی گرفتاری کے لےکچہ ایریا میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com