LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

اسلام اباد (اردو ٹائمز) (ثاقب خان کھٹڑ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل کھاڑک نے کرائم کنٹرول بارے اور پولیس کارکردگی کا جائز ہ لینے کے سلسلہ میں میٹنگ کی صدارت کی

اسلام اباد (ثاقب خان کھٹڑ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل کھاڑک نے کرائم کنٹرول بارے اور پولیس کارکردگی کا جائز ہ لینے کے سلسلہ میں میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن شبیراحمد وڑائچ، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز ودیگر پولیس افسران کے شرکت کی۔ ڈی پی او نے پولیس کی کارکردگی کا تفصیل سے جائزہ لیا اور کرائم کی شرح میں کمی کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر گفتگو کی۔دوران میٹنگ ڈی پی او اسماعیل کھاڑک نے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف مزید مؤثر اقدامات کریں تاکہ عوام میں احساس تحفظ کو فروغ دیا جا سکے،تمام آفیسرز زیر تفتیش مقدمات کو یکسو کرنے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں، پینڈنگ چالان جلد ازجلد میرٹ پر یکسو کر کے عدالتوں میں بجھوائیں تا کہ ملوث ملزمان کو عدالتوں سے قرار واقع سزا دلوائی جا سکے، سنگین مقدمات میں پراگرس روزانہ کی بنیاد پر ممکن بنائی جائے، ریکوری کی شرح بہتر بنانے کیلئے مزید موثر حکمتِ عملی اپنائیں اور گرفتار گینگز سے سو فیصد ریکوری یقینی بنائیں، تفتیش میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،ان ٹریس مقدمات کو ٹریس کریں، ملزمان کو فوری گرفتار اور انصاف و میرٹ کو یقینی بنایں، جرائم پیشہ عناصر، مجرمان اشتہاری، منشیات فروشوں، عادی مجرمان اور ناجائز اسلحہ مافیا، قبضہ مافیا اور منشیات کا مکرہ دھندہ کرنیوالوں کے خلاف گرد گھیرا تنگ کریں اور زیادہ سے زیادہ کاروائیاں عمل میں لائیں۔انہو ں نے فرنٹ ڈیسک کے سلسلہ میں بھی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ فرنٹ ڈیسک کے عملہ سے مکمل تعاون کیا جائے ہر آنے والے کمپلینٹ کو فرنٹ ڈیسک پر بھیجا جائے تا کہ کمپلینٹ کی داد رسی جلد از جلد ممکن ہو سکے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com