اسلام آباد (اردو ٹائمز) پاکستانی کمپنیوں پر امریکی پابندی کیخلاف پی ٹی آئی میدان میں آگئی
اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما ذلفی بخاری نے امریکا کی جانب سے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں مدد فراہم کرنے والی 4پاکستانی کمپنیوں پر پابندی عائد کرنے کی مخالفت کی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹوئٹ کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی زلفی بخاری نے پاکستان پر عائد امریکی پابندیوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نیشنل ڈویلپمنٹ کمپلیکس اور 3 تجارتی اداروں پر امریکی پابندیوں کی شدید مخالفت کرتے ہیں۔ذلفی بخاری نے کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی پوزیشن کی وجہ سے یہ ضروری ہے کہ پاکستان اپنی قومی خود مختاری کے تحفظ کے لیے ہمیشہ مناسب اقدامات کرے، یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اقتدار کے آخر میں بھی اپنے دوہرے معیار کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔