روس سے تیل آنے کے بعد قیمتیں بتدریج کم ہوں گی، مصدق ملک
وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ روس سے تیل آنے کے بعد قیمتیں بتدریج کم ہوں گی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ ہمارے دوستوں نے کہا روس سے پیٹرول نہیں آئے گا جب کہ ہماری حکومت روس جانے کی وجہ سے گئی، البتہ جو کام آپ نہ کر سکے وہ ہم نے کردیا، اسی لئے اب عوام کو ہی مبارکباد دے دیں۔انہوں نے کہا کہ روس سے آئے پیٹرول سے عوام جلد مستفید ہوں گے، جب کہ قیمتیں بتدریج کم بھی ہوں گی۔مصدق ملک کا کہنا تھا کہ روس سے ابھی ایک لاکھ بیرل تیل خریدا ہے جس کے ٹیسٹ کیئے جا رہے ہیں، پاکستانی ضروریات کا ایک تہائی آئل روس سے خریدیں گے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ آئل کی درآمد کے کمرشل کانٹریکٹ کو سامنے نہیں لاسکتے، روس سے لائٹ کروڈ آئل خرید رہے ہیں اور ہماری ریفائنری بھی لائٹ کروڈ آئل کے لئے بنی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ روس سے تیل خریدنے پر ہم پر کوئی بندش نہیں، ہم روس سے بہت اچھی قیمت میں تیل خرید رہے ہیں جس سے عوام کو سہولت میسر آئے گی۔وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت نے گیس کا گردشی قرضہ صفر کردیا ہے، ہم ترکمانستان سے گیس پاکستان لانا چاہتے ہیں، یورپ کو بھی دعوت دی کہ پاکستان میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل این جی)کے کارخانے لگائیں۔گیس کے حوالے سے مصدق ملک نے کہا کہ آذربائیجان سے معاہدہ ہوچکا جس کے تحت ہر ماہ گیس کا کارگو پاکستان آئے گا، ہم نے امیر اور غریب کے لئے الگ الگ ٹیرف بنائے ہیں