صحافیوں کے ایک گروپ نے حال ہی میں فریز لینڈ کمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (ایف سی ای پی ایل) ساہیوال ڈیری پلانٹ کا دورہ کیا
صحافیوں کے ایک گروپ نے حال ہی میں فریز لینڈ کمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (ایف سی ای پی ایل) ساہیوال ڈیری پلانٹ کا دورہ کیا، جہاں انہیں پیکٹ دودھ کی محفوظ پیداوار کے عمل کا مشاہدہ کرنے کا خصوصی موقع فراہم کیا گیا۔ دورے کے دوران صحافیوں کو دودھ جمع کرنے، صاف کرنے اور اس کے پروسیسنگ اقدامات سے آگاہی فراہم کی گئی، جو دودھ کی غذائیت میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔
ایف سی ای پی ایل کے ساہیوال ڈیری پلانٹ کا معیار اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے غیرمتزلزل عزم، جدید سہولتوں اورکوالٹی کنٹرول کے سخت اقدامات نے صحافیوں کو متاثر کیا۔ صحافیوں نے پلانٹ کی جدید مشینوں اور دودھ جمع کرنے سے پیکیجنگ تک کے عمل میں احتیاطی تدابیر کا مشاہدہ بھی کیا۔ ان اقدامات کا مقصد صارفین تک محفوظ اور اعلیٰ معیار کی ڈیری مصنوعات کی فراہمی ہے۔