حکم عدولی : وفاقی وزیر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردی۔ جسٹس بابر ستار نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر احکامات جاری کئے۔
عدالت نے قائم مقام ڈی جی پاکستان اسٹینڈر اینڈ کوالٹی کنٹرول غلام فاروق کی تعیناتی کے خلاف کیس میں سیکرٹری وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو بھی توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردی۔
عدالت نے وفاقی وزیر اور سیکرٹری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے آئندہ ہفتے تک وفاقی وزیر اور سیکرٹری شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرنے کی ہدایت کردی