واہ کینٹ پولیس کی موثرکاروائی،پیٹرول پمپ پررابری کی واردات کے دوران سیکورٹی گارڈ کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
راولپنڈی ( )واہ کینٹ پولیس کی موثرکاروائی،پیٹرول پمپ پررابری کی واردات کے دوران سیکورٹی گارڈ کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والا ملزم گرفتار،مسروقہ رقم 50ہزار روپے اور 02 موبائل فون برآمد۔تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے رابری کی واردات کے دوران سیکورٹی گارڈکو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے ملزم ثناء اللہ کو گرفتار کرلیا،ملزم سے مسروقہ رقم 50ہزار روپے اور 02 موبائل فون برآمد ہوئے،ملزم ثناء اللہ نے میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر پیٹرول پمپ پر واردات کے دوران فائرنگ کرکے سیکورٹی گارڈ کو زخمی کردیا تھا،ملزم سے مال مسروقہ کی برآمدگی شناخت پریڈ کے بعدکی گئی، ایس ایچ اونے بتایاکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتار ی کے لیے تحرک جاری ہے، ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کا کہناتھاکہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔