Type to search

کرائم نیوز

صدرواہ پولیس کی اہم کاروائی، سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث مادی گینگ کا سرغنہ 03 ساتھیوں سمیت گرفتار

صدرواہ پولیس کی اہم کاروائی، سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث مادی گینگ کا سرغنہ 03 ساتھیوں سمیت گرفتار، چھینے گئے 06 موبائل فون، 06ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق صدر واہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث مادی گینگ کے سرغنہ کو 03ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ حماد عرف مادی، علی، عزیر اور عمر شامل ہیں،ملزمان سے چھینے گئے 06 موبائل فون، 06ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدہوئے، ایس ایچ اونے بتایا کہ ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا جارہا ہے،ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان نے صدرواہ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending & Hot

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com