تھانہ مورگاہ کے علاقہ میں ڈولفن پولیس پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک
تھانہ مورگاہ کے علاقہ میں ڈولفن پولیس پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک،ہلاک ڈاکو کی شناخت باسط کے نام سے ہوئی،واقعہ کی اطلاع پر ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر) محمد عامر خا ن نیازی اورایس پی پوٹھوہارمحمد وقا ص خان موقعہ پر پہنچے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ مورگاہ کے علاقہ میں ڈولفن پولیس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا،ہلاک ڈاکو کی شناخت باسط کے نام سے ہوئی،نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،فرار ڈاکوؤں کی تلاش کے سلسلہ میں آپریشن جاری ہے،واقعہ کی اطلاع پر ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر) محمد عامر خا ن نیازی اورایس پی پوٹھوہارمحمد وقا ص خان موقعہ پر پہنچے،پولیس ٹیمیں علاقہ میں سرچ آپریشن کررہی ہیں،ہلاک ڈاکو کے فرار ساتھیوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،ڈولفن فورس کے بروقت رسپانس پر سی پی اوسید خالد ہمدانی نے شاباش دیتے ہوئے کہاکہ پولیس اور شہریوں پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔