مختلف مکاتب ِ فکر اور دینی مدارس کے علماء کرام کا جناح ہاؤس کا دورہ
مختلف مکاتب ِ فکر اور دینی مدارس کے علماء کرام کا جناح ہاؤس کا دورہ
علماء نے جناح ہاؤس کی جلی ہوئی عمارت دیکھ کرانتہائی دُکھ کا اظہار کیا
علماء نے 9 مئی سانحہ کی بھرپور مذمت کی
علماء نے ملک و قوم کی خاطر جان کی عظیم قربانی دینے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا
“میرا اور میرے خاندان کا، میرے اداروں کااور میرے وابستگان کااس ملک کے ساتھ اور پاک فوج کے ساتھ ایک دیرینہ محبت کا تعلق اور رشتہ ہے”
(علماء)
“ہم یہ سمجھتے ہیں پاکستان اور فوج لازم و ملزُوم ہیں۔ فوج کا دشمن، ملک کا دشمن ہے”
(علماء)
علماء نے مطالبہ کیاکہ : “وہ لوگ جنہوں نے یہ گستاخی اور بیہودگی کی ان کو قرار واقعی سزا دی جائے اور ان کے ساتھ وہ معاملہ کیا جائے کہ کوئی اور ان کے حشر کو دیکھ کے ایسی بات سوچ بھی نہ سکے”
“9مئی کے جو واقعات ہوئے ہیں ہم نے دیکھا یہاں پر تباہی ہے، بربادی ہے”
(علماء)
“جناح پاؤس کے مناظر دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے”
( علماء)
“اس بیہودہ حرکت کے پُرزور مذمت کرتے ہیں اور ہم حکومت پاکستان سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ جنہوں نے بھی یہ بیہودہ حرکت کی ہے ان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔”
(علماء)