وطن عزیز پر جاں نچھاور کرنیوالے شہداء کے لواحقین کا سانحہ 9 مئ پر قوم کے نام پیغام
شہداء کے ورثاء نے 9 مئ کے سانحہ پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا
لواحقین کا کہنا تھا :
” مجھے اپنے والد کی شہادت پر فخر ہے مجھے بالکل بھی رونا نہیں آتا ، کہا جاتا ہے کہ شہید زندہ ہوتا ہے ان کو کبھی مردہ مت کہو۔ جو لوگ سیاست میں فوج کا نام لیتے ہیں میں آپ سے گزارش کروں گی کہ اپنی سیاست خود کریں اور فوج کو بیچ میں مت لائیں پاکستان ہے تو ہم ہیں فوج ہے تو ہم ہیں”
(بیٹی سپاہی عمران شہید)
“مجھے فخر ہے اپنے شوہر پر کہ انہوں نے اپنے ملک کے لیے شہادت کا رتبہ حاصل کیا. ان کی شہادت کے بعد اللہ نے مجھے بیٹی سے نوازا جب بھی وہ اپنے بابا کے بارے میں پوچھتی ہے تو میں یہ کہہ کر تسلی دیتی ہوں کہ آپ ایک شہید کی بیٹی ہو آپ کو فخر ہونا چاہیے. 9 مئ کو جو واقعہ رونما ہوا وہ ہمارے لیے بہت تکلیف دہ تھا ہمارے دلوں کو ٹھیس پہنچائی گئی اللہ تعالیٰ ان حملوں میں ملوث لوگوں کو ہدایت دے ”
(بیوہ سپاہی طیب حسین شہید)