LOADING

Type to search

کرائم نیوز

اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔

▪ 6 کاروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار۔

▪ٹول پلازہ گجرانوالہ کے قریب گاڑی سے 93 کلو 600 گرام چرس برآمد۔

برآمد منشیات گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔

خیبر کے رہائشی دو ملزمان گرفتار۔

▪کچلاک بائی پاس کوئٹہ کے قریب برساتی نالے میں چھپائی گئی 50کلو ہیروئن برآمد۔

▪خیبر کے ضلع جروبی زخا خیل کے قریب پلاسٹک کے تھیلوں میں چھپائی گئی 8 کلو چرس برآمد۔

▪میانوالی میں موٹر سائیکل سوار کے قبضے سے 1کلو 200گرام افیون اور 40 گرام چرس برآمد۔

بھکر کا رہائشی مُلزم گرفتار۔

▪پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل، کراچی پر کارروائی کے دوران 5 کلوگرام آئس برآمد۔

مذکورہ کنٹینر پشاور کی نجی کمپنی کی جانب سے آسٹریلیا کے لئے بک کیا گیا تھا۔

برآمدشدہ منشیات کنٹینر میں موجود پتھر کے ڈیکوریشن پیسز پر مشتمل 14 عدد ڈرموں میں چھپائی گئی تھی۔

▪پاک افغان بارڈر چمن پر کارروائی کے دوران ملزم کے بیگ سے 4 کلو مشکوک مواد برآمد۔

تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان اے این ایف

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com