ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو استحکام پاکستان پارٹی میں اہم عہدہ مل گیا
سابق ایم پی اے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو استحکام پاکستان پارٹی میں اہم عہدہ مل گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر خان ترین نے اعلان کیا کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں پارٹی سربراہ جہانگیرخان ترین نیعبدالعلیم خان کو استحکام پاکستان پارٹی کا صدر، عامر محمود کیانی کو سیکرٹری جنرل مقرر کیا تھا