LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

عیدالاضحی:راولپنڈی میں مویشی منڈیاں کہاں کہاں لگیں گی ؟نوٹیفیکیشن جاری

ضلع راولپنڈی میں 11 مقامات عارضی مویشی منڈیوں کے لیے مختص، ضلعی انتظامیہ نے عید قربان کیلئے مویشی منڈیاں قائم کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں بھاٹا چوک، مصریال روڈ، گلستان کالونی، ڈھوک حسو، توپ کلیال میں مویشی منڈی لگے گی۔

اس کے علاوہ راولپنڈی ، گجر خان میں مندرہ روڈ اور گلیانہ روڈ پر مویشی منڈی منڈی لگائی جائے گی،ٹیکسلا میں جی ٹی روڈ اور ٹمبر مارکیٹ کے پاس مویشی منڈی کے لیے جگہ مختص کردی گئی۔

کلرسیداں میں منگل بائی پاس، کہوٹہ میں سخی سبزواری چوک کے پاس مویشی منڈی لگے گی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com