بلوچستان یوتھ ایسوسی ایشن کے وفد کا جناح ہاؤس کا دورہ
بلوچستان یوتھ ایسوسی ایشن وفد نے مشترکہ اعلامیہ میں کہا کہ
“سانحہ 9 مئ کی مد میں پورے بلوچستان کی نمائندگی کرتے ہوۓ جناح ہاؤس کے دورے پر آئے ہیں تاکہ اپنے پاکستانی بھایئوں اور پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کر سکیں”
” قومی اثاثے قائد کے گھر میں کی گئی تباہی کے مناظر دیکھ کر دل شدید افسردہ ہے، ہم 9 مئی کے تمام واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں” (بلوچستان یوتھ ایسوسی ایشن وفد)
“9 مئی کو توڑ پھوڑ اور شرپسندی کرنے والوں کو وہی سزائیں ملنی چاہیئں جو دہشت گردوں کو ملتی ہیں کیوں کہ عسکری اداروں کو کمزور کرنے کی سازش و تخریب کاری وطن دشمنی اور بغاوت ہے”(بلوچستان یوتھ ایسوسی ایشن وفد)
“جناح ہاؤس میں موجود مسجد اور قومی پرچم کی بے حرمتی کرنا دشمن کے خواب کو جلا بخشنا ہے جو کہ دشمن کا آلہ کار بننے کے مترادف ہے”(بلوچستان یوتھ ایسوسی ایشن وفد)
“شہدا کی یادگاروں کو مسمار کرنے والے اور ملک کا منفی چہرا دکھانے کی کوشش کرنے والے کسی بھی طرح رعائت کے مستحق نہیں ہیں۔ حکومتِ وقت سخت سزائیں دے کر آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات کرے”(بلوچستان یوتھ ایسوسی ایشن وفد)
وفد نے مزید کہا کہ
“ہم پورے بلوچستان کے نوجوانوں کی طرف سے یقین دلاتے ہیں کہ سب نوجوان پاک فوج اور پاکستان کے ساتھ ہیں اور ایسے سانحات کو سختی سے رد کرتے ہوئے فوجی ایکٹ کے تحت کڑی کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں”