LOADING

Type to search

شوبز

طوفان پر ڈرامائی رپورٹنگ کرنے والی خاتون کی ویڈیو پر جوہی چاؤلہ کا دلچسپ ردعمل

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ جوہی چاؤلہ نے سمندری طوفان بپر جوائے پر ڈرامائی انداز میں رپورٹنگ کرنے والی ایک خاتون نیوز اینکر کی وائرل ویڈیو پر ردعمل دیا ہے۔ 

سوشل میڈیا پر ایک بھارتی چینل کی وڈیو وائرل ہے جس میں ایک خاتون نیوز اینکر ڈرامائی انداز میں طوفان کی خبریں سنا رہی ہے، اس نے چھتری تان رکھی ہے اور یوں محسوس ہوتا ہے جیسے طوفانی ہوائیں اسٹوڈیو میں چل رہی ہوں۔

اداکارہ نے اس وائرل وڈیو کے ساتھ اپنی فلم ’پھر بھی دل ہے ہندوستانی‘ کا ایک سین بھی لگایا ہے جس میں طوفانی بارش کے دوران اسی طرح کی ڈرامائی ایکٹنگ کی گئی ہے، ساتھ ہی اداکارہ نے شرارت والی ایموجی بھی لگائی ہے۔

اداکارہ کی پوسٹ میں سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں اور کہا کہ وہ مستقبل کی باتیں بھی جانتی ہیں۔

بعض صارفین نے چینل کو مشورہ دیا کہ وہ جوہی چاؤلہ کو ہائر کرلیں کیوں کہ ان کی اداکاری زیادہ بہتر ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com