LOADING

Type to search

بزنس نیوز

رئیل اسٹیٹ سیکٹر معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے، احسن بختاوری

صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ رئیل سٹیٹ سیکٹر پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے گزشتہ دو دہائیوں میں تعمیرات کے شعبے نے معیشت کی بحالی،روزگار کی فراہمی اور سرمایہ کاری کے حوالے سے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں،اسلام آبادا سٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن بزنس کمیونٹی کی نمایاں تنظیموں میں سے ایک ہے۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں اسلام آبادا سٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن کے عہدیداران اور ممبران کے اعزا ز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب سے نائب صدر چیمبر انجینئر اظہر اسلام،صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن سردار طاہر محمود سابق صدر ایف پی سی سی آئی زبیر ملک، سیکرٹری جنرل یو بی جی ظفر بختاوری،اعجاز عباسی،زاہدرفیق،عابد خان،طاہر عباسی،میاں مقبول سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔صدر اسلام آباد چیمبر نے کہا کہ آئی ای اے اے کی موجودہ باڈی نے اسلام آباد چیمبر کے ساتھ مل کر مسائل کے حل کیلئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے موجودہ قیادت اور ممبران کا اتحاد مثالی ہے ہمیں مسائل کے حل کیلئے اسی اتحاد کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر نے گزشتہ 8 ماہ میں کئی تاریخی اقدامات اٹھائے ہیں جن میں سی ڈی اے بورڈ میں چیمبر کی نمائندگی،ایکسپو سینٹر ،ایف ایم ریڈیو ،سکول،ہسپتال اور گرائونڈ کی تعمیر کے منصوبوں پر کام کا آغاز شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ان تمام منصوبوں کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے ایکسپو سینٹر اسلام آباد چیمبر کا درینہ منصوبہ ہے چند دنوں میں اس حوالے سے ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے ساتھ معاہدہ طے پا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ان تمام پروجیکٹس کی تعمیر کیلئے اسلام آبادا سٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کا کردار انتہائی کلیدی ہوگا آئی ای اے اے کی اسلام آباد چیمبر کے ایگزیکٹیو بورڈ میں بھرپور نمائندگی ہے،مجھے امید ہے تعاون کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن سردار طاہر محمود نے کہا کہ رئیل سٹیٹ سیکٹر کے حوالے سے موجودہ بجٹ میں جو سہولیات دی گئی ہیں وہ چیمبر اور ان کی تنظیم کی مشترکہ کوششوں سے ممکن ہوئی ہیں۔

ریئل سٹیٹ معیشت کا اہم ترین شعبہ ہے جو کل روزگار کا 7 فیصد سے زائد مہیا کر رہا ہے،72سے زائد انڈسٹریز اس شعبے سے جڑی ہوئی ہیں، کنسٹرکشن کے شعبے کیلئے ایمنسٹی میں ایک سال کی توسیع کیلئے کردار ادا کرنے پر صدر چیمبر کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اس موقع پرنائب صدر انجینئر اظہر اسلام نے اسلام آبادا سٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن کے صدر سردار طاہر محمود ،جنرل سیکرٹری چوہدری زاہد رفیق سمیت تمام ممبران کا چیمبر آنے پر شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ دونوں تنظیموں میں اعتماد اور تعاون کا یہ رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر ایف پی سی آئی زبیر ملک نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آئی ای اے اے کی موجودہ باڈی اور ممبران کے درمیان مثالی تعاون پایا جاتا ہے۔اسلام آباد چیمبر ہم سب کی پہچان ہے اس ادارے نے مجھ سمیت ہم سب کو قومی اور عالمی سطح پر شناخت دی ہم سب کو مل کر مثبت سیاست کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

سیکرٹری جنرل یو بی جی ظفر بختاوری نے کہا کہ تنظیم کے موجودہ عہدیداران اسلام آباد چیمبر کی شناخت اور امیج پورے ملک کیلئے مثالی بنانے کی کوشش کر رہی ہے اور اس کیلئے اسلام آباد کی پوری بزنس کمیونٹی کے اتحاد کی ضروری ہے۔ایماندار بزنس مین رول ماڈل ہوگا تو ہی معاشرہ مثبت سمت میں گامزن ہوگا۔سیکرٹری آئی ای اے اے چوہدری زاہد رفیق نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر نے ہمیشہ ہماری سرپرستی کی ہے ہم اپنا جو بھی مسئلہ یہاں لے کر آئے ہمیں کبھی مایوسی نہیں ہوئی۔عابد خان نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر شہر کے ہر تاجر کا گھر ہے یہاں سب کو ہمیشہ عزت ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن سال میں ایک بار ہوتا ہے اس کے بعد سب کو چیمبر اور اپنی اپنی تنظیموں کی فلاح کیلئے مل کر کام کرنا چاہیے۔

طاہر عباسی نے کہا کہ آئی ای اے اے کی موجودہ باڈی نے کارکردگی کی بنیاد پر اپنی عزت میں اضافہ کیا ہے اسی وجہ سے ممبران کا موجودہ صدر اور باڈی پر اعتماد مثالی ہے،میاں مقبول نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس نے موجودہ صد ر احسن بختاوری کی قیادت میں شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کیا ہے،چیمبر کی نوجوان قیادت انتہائی متحرک اور مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *