ہسپانوی سائیکلسٹ جان آیوسو نے ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس کا پانجواں مرحلہ جیت لیا
سپین کے سائیکل سوار جان آیوسو نے ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ جیت لیا۔ ٹورڈی سوئس سائیکل ریس میں یہ ان کی پہلی فتح ہے۔ ڈنمارک کے سائیکل سوارمیٹیاس سکلموس دوسرے اور سپین کے سائیکل پیلو بلباؤتیسرے نمبر پر رہے۔
ٹور ڈی سوئس سائیکلنگ ریس کے دلچسپ مقابلے سوئٹزرلینڈ میں جاری ہیں۔ ریس کا پانچواں مرحلہ فیش سے لا پنٹل ت211 کلومیٹر کے فاصلے پر محیط تھا جس کو 20 سالہ ہسپانوی سائیکلسٹ جان آیوسونےعمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ فاصلہ 5گھنٹے ،23 منٹس اور 1 سیکنڈ میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔
یہ ان کی ریس میں پہلی فتح ہے۔ ریس کے پانچویں مرحلے میں ڈنمارک کے سائیکل سوارمیٹیاس سکلموس دوسرے اور سپین کے سائیکل پیلو بلباؤتیسرے نمبر پر رہے،کولمبین سائیکل سوار ریگوبرٹو یوران چوتھے جبکہ فرانسیسی سائیکلسٹ رومین بارڈیٹ پانچویں نمبر پر رہے۔ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس 8 مرحلوں پر محیط ہے جس میں سائیکل سوار 1118.2 کلو میٹر کا سفر طے کریں گے۔ ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس میں 22 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔