LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

سی ڈی اے :ممبر سٹیٹ کی زیر صدارت اجلاس ، بحالیاتی پالیسی کے تحت مختلف معاملات کا جائزہ

وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے )کے چیئرمین کیپٹن نور الامین مینگل کی ہدایت پر ممبر اسٹیٹ نے ایک اجلاس کی صدارت کی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لینڈ، ڈائریکٹر لینڈ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے نے ممبر اسٹیٹ کو موضع شاہ اللہ دتہ کی شاملات کے قائمی حصص پر ہونے والی پیشرفت پر تفصیلی بریفننگ دی گئی.اجلاس میں شاملات کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت اور اس کے قائمی حصص کرتے ہوئے جن مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ان کو زیر غور لایا گیا.

اجلاس میں ممبر اسٹیٹ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ لینڈ شئیرنگ ریگولیشن 2007 کے قواعد و ضوابط اور ریونیو ریکارڈ کے مطابق اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو ہر طرح کی سپورٹ فراہم کی جائے تاکہ جلد از جلد شاملات کی قائمی حصص کردی جائے اور پالیسی کے مطابق متاثرین کو حقوق دئیے جائیں۔مزید برآں اجلاس یہ بھی زیر غور آیا کہ بحالیاتی پالیسی 1996 کے تحت شاملات پر بحالی فوائد دئیے جاسکتے ہیں یا نہیں. جس پر اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بحالیاتی پالیسی 1996 کے قواعد و ضوابط کو دیکھتے ہوئے شاملات پر صرف اور صرف مالیاتی فوائد یعنی معاوضہ ہی ادا کیا جاسکتا ہے کیونکہ بمطابق بحالیاتی پالیسی 1996 شاملات اراضی کے عوض کسی قسم کے بحالیاتی فوائد نہیں دیئے جا سکتے.

کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ممبر اسٹیٹ نے مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جن موضع جات میں شاملات کی ادائیگیاں رہتی ہیں ان کی جلد از جلد کی ادائیگیوں کو یقینی بنایا جائے اور اس حوالے سے جلد از جلد فنڈز کلئیر کئے جائیں.اجلاس میں اس بات کا اعادہ بھی کیا گیا کہ بحالیاتی پالیسی 1996 کے تحت شاملات کے حوالے سے کسی بھی قسم کی بحالیات کا نظام نہیں کیا جاسکتا. ک ادارے نے اس حوالے سے کسی بھی شاملات کو بحالیاتی فوائد نہ تو فراہم کئے ہیں اور نہ ہی مستقبل میں بھی شاملات کے کلیمز پر بحالیاتی فوائد فراہم کئے جائیں گے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com