LOADING

Type to search

بین الاقوامی قومی قومی خبریں

بھارتی ریاست منی پور میں خانہ جنگی شدت اختیار کر گئی

مودی کی شدت پسند سیاست نے منی پور کی پرامن ریاست کو بھی لپیٹ میں لے لیا

منی پور میں ایک اور وزیر کا گھر جلا دیا گیا

بھارتی میڈیا کے مطابق امپھال میں بی جے پی سے تعلق رکھنے والے یونین وزیر راج کمار رانجن سنگھ کے گھر کو آگ لگا دی گئی۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پرتشدد واقعات میں دو خواتین سمیت 13 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

اب تک خانہ جنگی کے باعث سینکڑوں افراد ہلاک جبکہ ایک لاکھ سے زائد دربدر ہو چکے ہیں

پولیس، بی ایس ایف اور فوج کے 50 ہزار اہلکار تعینات کرنے کے باوجود مودی سرکار خانہ جنگی پر قابو پانے میں ناکام

ریاست منی پور میں کُوکی اور میتی گروہوں میں خانہ جنگی کے دوران سینکڑوں عمارات اور عبادت گاہیں نذرِ آتش کی جا چکی ہیں۔

مودی سرکار غیر مقامی لوگوں کو منی پور کی شہریت دلوا کر
آبادی کا تناسب بدلنا چاہتی ہے، عوام

مودی سرکار نسلی فسادات کو ہوا دے کر منی پور کی نیم خودمختار حیثیت ختم کرنا چاہتی ہے، عوام

ریاست منی پور میں 3مئی سے انٹرنیٹ بندش اور کرفیونافذ ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com