LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

حضرت سيد شاہ جمال بخاری رحمتہ اللہ علیہ کا تين روزہ سالانہ عرس مبارک کی تقريب

حضرت سيد شاہ جمال بخاری رحمتہ اللہ علیہ کا تين روزہ سالانہ عرس مبارک کی تقريب سجادہ نشين حاجی محمد امين ساہيں محمدشبير ساہيں محمد وحيد اور ناصر امين کی زير نگرانی انعقاد پذیر ہوا عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز محفل قرآن پاک سے کيا گيا جس ميں حضرت علامہ قاری قاصد عباسی نے نقابت کے فرائض سر انجام دیے اور دربار شريف مسجد کے خطیب نے تلاوت قرآن پاک سے محفل کا آغاز کيا اور خطہ پوٹھوار وکوہسار کے نامور نعت خواں راجہ قاہرالحسن دھنيال نے خصوصی نعت پيش کی اور آخر ميں سجادہ نشيں دربار عاليہ کامراہ شريف سائیں خاور سرکار نے خصوصی خطاب کيا اور شان اہلبيت اور ولی اللہ کی عظمت کے حوالہ سے درس ديا اور خصوصی دعا فرمائیں تمام امت مسلمہ کے ليےکی عرس پاک کے دوسرے دن عقيدت مندوں نے ڈالياں دمال اور رقص کرتے ہوئے پيش کیں جس ميں اپنے بزرگوں کے نقشہ قدم پر چلتے ہوئے سيد فدا حسين شاہ کاظمی سيد ظاہر حسين شاہ کاظمی نے پيدل رتی کسی پيجا گلبرگ سے اپنے مريدين اور عزیزو اقارب کے ساتھ حاضری دی عرس پاک کے تیسرے اور آخری روز بيلوں کی دوڑ کا بڑا جلسہ ہوا جس ميں پہلے تين نمبروں پر آنے والے بيلوں کے مالکان کو ايک ايک موٹر سائیکل اور نقد انعام ديا گيا اوردوسرے نمبروں پر آنے والے مالکان کو واشنگ مشین اور نقد انعام ديا گيا انعام کے موٹر سائیکل اور مشين راجہ غالب کٹھيوال راجہ واجد کٹھيوال راجہ حق نواز کٹھيوال سيد امام شاہ راجہ ذاہد محمودصغير پٹواری رفاقت دھنيال فيصل رجوال کے تعاون سے ديے گےآخر ميں سجادہ نشيش ناصر آمین نے تمام انتظامياں آنے والے زائرين کا اپنے والد حاجی امين کی طرف سے شکريہ ادا کيا اور دعاوں سے نوازا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com