کشتی حادثہ:انسانی سمگلرز کے نام سامنے آگئے، گھیرا تنگ،گرفتاریوں کیلئے ٹیمیں تشکیل
یونان میں پیش آئے کشتی کے حادثے کے بعد ریسکیو کیے گئے افراد کے بیانات کے ذریعے 14 پاکستانی انسانی اسمگلرز کے نام سامنے آئے ہیں۔
انسانی اسمگلرز کی شناخت سامنے آنے کے بعد گرفتاری کے لیے ایف آئی اے کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق انسانی اسمگلرز میں سے 5 کا تعلق گجرات سے ہے، جن کے نام شفقت، فیصل سنیارا، آصف سنیارا، حاجی ذوالفقار اور میاں عرفان ہیں۔
ذرائع کے مطابق انسانی اسمگلرز ریاست اور جاوید اقبال کے نام بھی سامنے آئے ہیں جبکہ منڈی بہاؤالدین کے ساجد وڑائچ اور مدثر کا نام بھی سامنے آیا ہے۔
ایف آئی اے کے ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈسکہ کا رانا نقاش اور عابد سکنہ کے نام بھی انسانی اسمگلرز کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مریدکے کا انسانی اسمگلر ریاست اور سیالکوٹ کا ندیم اسلم بھی انسانی اسمگلنگ کے کام میں ملوث ہے۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق کوٹلی آزاد کشمیر کے انسانی اسمگلر طلعت کیانی کا نام بھی سامنے آیا ہے۔
واضح رہے کہ 14 جون کو یونان میں تارکینِ وطن کی کشتی ڈوبنے سے 79 مسافر ہلاک ہو گئے تھے جبکہ 104 کو زندہ نکال لیا گیا تھا