LOADING

Type to search

قومی قومی خبریں

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا یونان کشتی حادثے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔ لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت

ہمدردیاں جاں بحق افراد کے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔سوگوار خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔محسن نقوی

لاہور18جون: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے یونان کے ساحل کے قریب کشتی الٹنے کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہمدردیاں جاں بحق افراد کے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔سوگوار خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔محسن نقوی نے کہا کہ انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیاہے، کئی خاندانوں کے پیارے بچھڑ گئے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ اس واقعہ پر ہر پاکستانی افسردہ ہے۔اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com